ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اکبرکے خاندان کو 50لاکھ روپے اور بیوی کے لیے سرکاری ملازمت کا مطالبہ

اکبرکے خاندان کو 50لاکھ روپے اور بیوی کے لیے سرکاری ملازمت کا مطالبہ

Mon, 23 Jul 2018 00:03:03    S.O. News Service

حصار22جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آل انڈیا مسلم کلیان کمیٹی نے ہریانہ کے ضلع نوح کے باشندہ اکبر خان کے راجستھان کے الور میں ماب لنچنگ کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے متوفی کے خاندان کو 50 لاکھ روپے کا معاوضہ اور بیوی کو سرکاری نوکری دیئے جانے کا آج کامطالبہ کیاہے۔کمیٹی کے کنوینر ہرپھول خان بھٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ راجستھان میں اس سے قبل بھیڑ کی طرف سے قتل کے واقعات میں سخت کارروائی کی گئی ہوتی تو آج یہ واقعہ نہیں ہوتا۔


Share: